
طالبان نے کابل میں یورپی یونین کے مشن کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا
شیعہ نیوز:طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقهار بلخی نے ٹویٹ کیا کہ یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ بار بار ملاقاتوں کے بعد، سفارت خانہ کابل میں مستقل موجودگی کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور اس نے باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔
طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ 220 ملین یورو کی انسانی امداد کے علاوہ یورپی یونین نے افغانستان کے لوگوں کے لیے 268 ملین یورو کی نئی امداد کا وعدہ کیا ہے۔
بلخی نے زور دیا کہ اس امداد کا کچھ حصہ اساتذہ کو ادا کیا جائے گا۔
یورپی یونین نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد یورپی یونین کا مشن بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد بتایا گیا تھا کہ یورپی یونین کابل میں اپنا مشن دوبارہ کھولنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یونین کے عہدیداروں نے زور دیا ہے کہ کابل میں نمائندہ دفتر کھولنے کا مطلب طالبان کو تسلیم کرنا نہیں ہے