پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ نے عمران خان کے Absolutely Not کی سزا پاکستان کو دے دی

امریکہ کوفوجی اڈے دینے سے دو ٹوک منع کرنے پرامریکہ کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوگیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان میں امریکہ کوفوجی اڈے دینے سے دو ٹوک منع کرنے پرامریکہ کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہ نکالنے کے پیچھے امریکہ کا بڑا کردار ہے۔ امریکہ نے اڈے نہ دینے پر پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہیں نکلنے دیا۔صدر ایف اے ٹی ایف کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ تمام شرائط پوری ہونے کے باوجود بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نہ نکالا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکا چاہتا تھا پاکستان امداد کے بدلے ہر وہ کام کرےجو امریکا کہے

تجزیہ نکاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور جوہر ٹاؤن میں ہونے والا دھماکہ بھی امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دھمکی ہے کہ اگر امریکہ کو فوجی اڈے نہ دیے گئے تو پاکستان کو دہشتگردی سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے دہشتگردی کے ماسٹر مائنڈ اور امریکی شہریت رکھنے والے پیٹر پال ڈیوڈ کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جوہرٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ امریکی شہری نکلا

پاکستان کے وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے بھی امریکہ کو دوٹوک اور واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنے مفادات کا خود تحفظ کرے گا، نہ کسی سے ڈکٹیشن لی جائے گی نہ ہی بیرونی ایجنڈے پر کام کیا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button