
غزہ میں مزاحمت کی فتح ایران کی مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے، زیاد النخالہ
شیعہ نیوز: جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے رہبر معظم کو غزہ میں مزاحمت کی عظیم فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس فتح کوایران کی مسلسل حمایت اور شہید سید حسن نصر اللہ کی رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق جہاد فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ وفد نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی میں اسرائیل کو ناقابل تلافی شکست ہوئی، جنرل حاجی زادہ
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں فلسطینی مزاحمت دراصل امریکہ اور مغرب کے ساتھ جنگ میں تھی اور طاقت کے غیر مساوی توازن کے باوجود فلسطینی مزاحمت عظیم فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
انہوں نے فلسطینی اور لبنانی مزاحمتی گروہوں کے میدانی اور سیاسی "اتحاد” کو غزہ کی فتح میں ایک اہم عنصر قرار دیا اور غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال اور مذاکرات کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم مزاحمت کا راستہ کبھی نہیں فراموش نہیں کریں گے اور مزاحمت کے ایک سپاہی کے طور پر ہم اس راستے کو جاری رکھیں گے۔