اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

سید حسن نصر اللہ کے خطاب سے قبل صیہونی فوج ہائی الرٹ

شیعہ نیوز: آج صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر کشیدگی کے پیش نظر ہماری افواج مکمل تیار ہیں۔ انگلش اخبار گارڈین نے صیہونی رژیم کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل، آج دوپہر کے وقت لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله” کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر اللہ”  کے خطاب کے دوران شمالی سرحد پر ہونے والی ہر دراندازی کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ آج جمعے کے بعد بیروت کے مقامی وقت تین بجے سید حسن نصر اللہ خطاب کریں گے۔ حزب‌ الله کے قریبی ذرائع نے گزشتہ روز سید حسن نصر اللہ کے خطاب کا ٹیزر جاری کیا۔ جسے سوشل میڈیا بالخصوص عوامی حلقوں میں خصوصی پذیرائی ملی۔ اس حوالے سے المیادین نے رپورٹ دی کہ امریکہ و اسرائیل، سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر خاصا پریشان ہیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک سید حسن نصر اللہ نے کوئی خطاب نہیں کیا تھا، تاہم انہوں نے اس دوران جہاد اسلامی کے سربراہ "زیاد النخالہ” اور حماس کے ڈپٹی پولیٹیکل ایڈوائزر "صالح العاروی” سے بیروت میں ملاقات کی تھی۔ سید حسن نصر اللہ کی اس معنی خیز خاموشی کے بعد اکثر افراد کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ ابھی تک حزب الله کے سربراہ خاموش کیوں ہیں؟۔ جس کا جواب دیتے ہوئے حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے "الوفاء للمقاومۃ” کے رکن حسن فضل اللہ نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ اس وقت جنوبی لبنان اور غزہ کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں نیز مقاومتی حملوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حسن فضل اللہ نے کہا کہ حزب‌ الله کے سیکرٹری جنرل کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button