اہم پاکستانی خبریں

پنجاب میں دہشتگردوں کے خفیہ سیل موجود ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف سب سے پہلا فتوی سنی اتحاد کونسل نے دیا۔پنجاب میں دہشتگردوں کے خفیہ سیل موجود ہیں۔ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے والی مسلم لیگ ن مکافات عمل کے لیے تیار رہے۔ بجلی کے بلوں میں عوام کا مذاق اڑانے والی ن لیگی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ میاں محمد نواز شریف بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی نہیں آ سکے۔ دہشتگردی کے خلاف ایک نکاتی بیانیہ بنا کر قوم کو آگاہ کرنا ہوگا۔ دہشتگردوں کے سرپرست حکومت میں بیٹھے ہوں تو ان کیخلاف آپریشن کی باتیں محض باتیں ہیں۔ 2004ء میں دہشتگردوں کیخلاف اجتماعی شرعی اعلامیہ جاری کیا کہ ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد کرنیوالے دین و قوم کے غدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل مولانا فضل الرحمان کیساتھ سیاسی اتحاد کی مخالف ہے، لیکن اگر تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت اور اس میں شامل جماعتیں کثرت رائے سے مولانا فضل الرحمن سے اتحاد کا فیصلہ کرتی ہیں تو سنی اتحاد کونسل اس فیصلے کی پابندی کرے گی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ 200 نہیں 300 یونٹ کے صارفین کو سبسڈی دی جائے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان بے گناہ جیلوں میں بند ہیں۔ ناجائز مقدمات کے تاریخ کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں۔ میرے کاغدات نامزدگی کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں سب واضح ہو چکا ہے۔ مخصوص نشستیں ہمارا آئینی و جمہوری حق ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button