روس کی جیت میں کوئی شک نہیں، ولادیمیر پوتن کا بیان
شیعہ نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ روس کی جیت اور کامیابی میں کوئی شک نہیں ہے۔
روس کے صدر نے جمعرات کے روز یوم فتح کی پریڈ میں اپنے خطاب میں کہا کہ ماسکو عالمی تنازعے کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور کسی کو خود کے لئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔
فارس نیوز کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر یوم فتح پریڈ میں کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بارے میں سچ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے جو اپنی نو آبادیاتی پالیسی کے جھوٹا ہونے پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی میزائل طاقت اور عسکری صلاحیت ناقابل مذاکرات ہے، صدر رئیسی
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے باپ دادا اور آباؤ اجداد نے اپنی مادر وطن کا دفاع کیا اور نازی ازم کو کچل دیا اور یورپ کے لوگوں کو آزاد کرایا۔
پوتن نے کہا کہ نفسیت، سائیکوسس (تنقید کرنا) اور تاریخ کا مذاق اڑانا نیز نازی ازم کا جواز پیش کرنا، مغربی اشرافیہ کی عمومی پالیسی کا حصہ ہے۔
روس کے صدر نے کہا کہ ان کے ملک کی اسٹریٹجک فورسز ہر وقت چوکس رہتی ہیں۔
یوکرین میں جنگ کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا ملک جیت جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ روس عالمی تنازعے کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور کسی کو خود کے لئے خطرہ بننے نہیں دے گا۔