صیہونی درخواست پر غزہ جنگ سے متعلق فیس بک اور انسٹاگرام کی ہزاروں پوسٹس ڈیلیٹ
شیعہ نیوز: اسرائیل کی درخواست پر غزہ جنگ سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام نے ہزاروں پوسٹ ڈیلیٹ کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام کو اسرائیل سے 8 ہزار سے زیادہ درخواستیں ملیں۔ اسرائیلی درخواستوں میں شامل 94 فیصد غزہ جنگ پوسٹوں کو ایپس پر سے ہٹا دیا گیا۔ غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے آج پھر جبالیہ میں بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنا دیا۔
اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری کرکے 200 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی کر دیئے، متعدد فلسطینی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 19 بچوں سمیت 32 افراد بھی شامل ہیں۔ غزہ کے جنوب میں خان یونس کا علاقہ بھی اسرائیلی بمباری کی زد میں رہا، رہائشی عمارتوں پر بمباری سے 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں شہداء کی تعداد 12 ہزار 3 سو سے تجاوز کرگئی۔