دنیا

یمنی حملوں کا خطرہ، صہیونی فوج الرٹ

شیعہ نیوز: یمنی فوج کی جانب سے جوابی حملوں کے پیش نظر صہیونی حکومت نے فضائیہ اور بحری افواج کو الرٹ کردیا۔

المیادین نے کہا ہے کہ یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملے کے بعد یمنی فوج نے صہیونی حکومت کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

یمنی فوج کے اعلان کے بعد اسرائیل میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ صہیونی حکومت نے اپنی فضائیہ اور بحریہ کو کسی بھی حملے کی صورت میں مکمل چوکس رہنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی جرائم جتنے بڑھیں گے، دنیا کی اقوام فلسطینیوں کی اتنی ہی حمایت کریں گی، کنعانی

دراین اثناء عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج کو افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے۔ فضائیہ کے پائلٹ اپنی خدمات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پرامن اداروں میں کام تلاش کررہے ہیں۔

صہیونی چینل 14 نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے یمن پر جوابی حملہ کیا ہے تاہم یمن نے آخری مرحلے تک مقاومت اور مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے یمنی حملے کے بارے میں صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button