دنیا

ایرانی حملے کا خطرہ، تل ابیب نے آذربائجان اور جارجیا سے فوجیں واپس بلالیں

شیعہ نیوز: ایران کی جانب سے جوابی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے آذربائجان اور جارجیا سے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔

روسیا الیوم نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کو سبق سکھانے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی دھمکی کے بعد اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ سیاسی اور دفاعی حکام ایرانی حملے کو روکنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی جدید ترین دفاعی مصنوعات میں کونسی سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہے؟

سیاسی رہنما مختلف ممالک کے ذریعے ایران کو سفارتی طریقے سے حملے سے گریز کرنے اور صبر و تحمل سے کام لینے پر راضی کررہے ہیں۔

صہیونی فوج نے تل ابیب اور دیگر شہروں کو بچانے کے لئے بیرون ملک تعیینات فوجیوں کو واپس بلانا شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں آذربائجان اور جارجیا میں تعیینات کو فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

صہیونی چینل کان نے کہا ہے کہ جارجیا اور آذربائجان دونوں ایران کے ہمسایہ ممالک ہیں اور ایرانی شہری بھی ان دونوں ممالک میں رہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں میں تعیینات فوجیوں کو کسی بھی حملے سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے تحت واپس بلایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button