
زخمی صحافی کو بچانے کی کوشش کے دوران تین امدادی ارکان شہید
شیعہ نیوز: غزہ میں فلسطینی سول ڈیفنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مرکزی خان یونس گورنری کے فرحانہ اسکول میں اسرائیلی بمباری کے بعد شہریوں کو بچانے کی کوشش کے دوران دوبارہ اسرائیلی قابض طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شہری دفاع کے عملے کے تین امدادی ارکان کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
سول ڈیفنس نے بتایا کہ خان یونس میں صحافی سامر ابو دقہ کو جو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمی حالت میں پڑے تھے کو بچانے کی کوشش کے دوران سول ڈیفنس کے 3 امدادی ارکان کی شہادت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں پانچ روز میں اسرائیل کی 100گاڑیاں تباہ، ابو عبیدہ
قابل ذکر ہے کہ غزہ میں سول ڈیفنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے صہیونی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک 35 سے زائد شہداء کی قربانی دی ہے۔ سول ڈیفنس کے عملے کے 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کے اعضاء کاٹ دیے گئے۔
غزہ میں الجزیرہ کے کیمرہ مین سامر ابو دقّہ خان یونس میں فرحانہ اسکول پر اسرائیلی بمباری کی کوریج کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔