اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شمالی وزیرستان، پاک فوج کے ہاتھوں ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر صفی اللّٰہ مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس میں ٹی ٹی پی کا دہشت گرد مارا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں پنجاب، چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے فوج طلب

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صفی اللّٰہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد صفی اللّٰہ 2020ء میں ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button