مشرق وسطی

ترکی کا ادلب میں شامی فوجی چھاؤنی پر میزائل اور راکٹ حملہ

شیعہ نیوز: ترکی کی فوج نے ادلب میں شام کی فوجی چھاؤنی پر میزائل اور راکٹ حملہ کیا ہے۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے ادلب کے شہر سراقب میں واقع شام کی فوجی چھاؤنی پر میزائل اور راکٹ داغے ہیں۔ ابھی تک شامی فوج کی جانب سے اس حملے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ترکی کی فوج پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام کے کئی علاقوں پر قابض ہو چکی ہے۔

دوسری جانب شام کے شمالی صوبے حلب کے شہر الباب میں اتوار کی صبح بم کا خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق ہونے والے کار بم دھماکے میں اب تک ترکی کے حمایت یافتہ 2 مسلح عناصر کے ہلاک اور 7 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

شام کا شمالی صوبہ حلب ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے زیر کنٹرول ہے۔ ترکی کے زیر کنٹرول شام کے شمالی علاقوں میں کار اور موٹر سائیکل بم دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور اس وقت وہ شام میں سرگرم بعض دہشتگرد گروہوں کا اصل حامی شمار ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button