مشرق وسطی
ترکی نے 21 داعش دہشت گردوں کو ملک سے نکال دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترکی نے گذشتہ تین ہفتوں کے دوران 21 داعش دہشت گردوں کو ملک سے نکال کر انھیں اپنے ممالک میں بھیج دیا ہے۔
ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ترکی کے کیمپوں ميں اب بھی 938 داعش دہشت گرد موجود ہیں۔
ترکی نے رواں ماہ 11 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ ترکی نے داعش دہشت گردوں کو ملک سے نکالنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس قبل ترکی داعش دہشت گردوں کو شام میں استعمال کرتا تھا۔
ترکی میں امریکہ نے داعش دہشت گردوں کے تربیت کے لئے کیمپ قائم کررکھے تھے جہاں داعشیوں کو تربیت دی جاتی ہے ، لیکن شام کے خلاف امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور ترکی کا مشترکہ منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا۔