دنیا
دو روسی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گيا، یوکرین کا دعویٰ
شیعہ نیوز: یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے کریمیا میں سواستوپول بندر گاہ پر دو روسی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین کی جانب سے یہ حملہ رات میں انجام پایا جس میں روس کے دو بحری جہازوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب یوکرین کی فضائيہ کے کمانڈر نے یوکرین کے اس حملے کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی زمینوں پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت، یورپی یونین
ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق ایسی حالت میں جبکہ زمینی کارروائی میں روسی فوج کو برتری حاصل ہے تاہم یوکرینی فوج نے بھی بحیرہ اسود میں روسی فوج کے خلاف کامیاب کارروائیاں انجام دی ہیں۔
اگر یوکرینی فوج کے اس حملے کی روس کی جانب سے تصدیق ہوتی ہے تو بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے لئے بڑے نقصان کی بات ہو گی۔