مودی کیلئے امارات کا ایوارڈ، چیئرمین سینیٹ کا دورہ یو اے ای منسوخ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین صادق سنجرانی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات اور شیخ محمد بن زیدی کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو امارتی سول اعزاز دیئے جانے بعد احتجاج کے طور پر متحدہ عرب امارات عرب ملک کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
زرائع کے مطابق سینیٹ سیکٹریٹ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کا پہلے سے طے شدہ سرکاری دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ یہ دورہ بھارتی وزیراعظم کے حالیہ دورے کے پس منظر کو دیکھتے ہوئے منسوخ کیا گیا۔اس بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور مودی حکومت کی جانب سے اس وقت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا اور کرفیو نافذ ہے ایسے وقت میں کہ جب بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کیا ہوا ہے،شیخ محمد بن زید کی جانب سے نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول اعزاز وہ بھی برائے امن دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘لہٰذا ایسے موقع پر یو اے ای کا دورہ پاکستانی قوم اور کشمیری ماؤں، بہنوں اور بزرگوں کی دل آزادی کا باعث بنے گا، اس لیے چیئرمین سینیٹ نے احتجاجی طور پر اپنا اور پارلیمانی وفد کا دورہ منسوخ کیا۔