یو این رپورٹر تور ونسلینڈ کی صیہونی کالونیوں میں توسیع کی مخالفت
شیعہ نیوز: مشرق وسطیٰ کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر تور ونسلینڈ نے غرب اردن میں صیہونیوں کے لئے تین ہزار چار سو سے زائد مکانات تعمیر کرنے کے لئے صیہونی حکومت کے منصوبے کی مذمت کی ہے۔
تور ونسلینڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غرب اردن میں نئے مکانات بنانے کا صیہونی حکومت کا فیصلہ، قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی بستیوں کی توسیع غرب اردن میں جھڑپوں کی وجہ بن رہی ہے جس سے صیہونی قبضہ مستحکم اور ایک آزاد فلسطینی مملکت کی تشکیل اور فلسطینیوں کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق، کمزور ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مشرقی یورپ میں روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست ٹکراؤ کا خطرہ
ونسلینڈ نے کہا کہ وہ تاکید کرتے ہیں کہ صیہونی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کے مطابق بالکل غیر قانونی ہے اور صیہونی حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ صیہونی کالونیوں کی تعمیر بند اور اشتعال انگیزی سے باز آجائیں۔
صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غرب اردن میں ساڑھے تین ہزار نئے مکانات بنانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ یہ غیر قانونی مکانات معالیہ ادومیم، افرات اور کیدار میں بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔