متحدہ عرب امارات میں غیر شادی شدہ جوڑے کا ساتھ رہنا و شراب نوشی جائز
شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے یاری کا ایک اور تحفہ دے دیا، اسلامی ملک کہلانے والے متحدہ عرب امارات نے سخت اسلامی قوانین میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ اب وہاں مردو خواتین کا ساتھ رہنا سمیت شراب خريدنا اور پیناجائز ہے۔
برطانوی مشہور اخبار ڈیلی میل کےمطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بعد ملک میں غیر شادی شدہ مردو کواتین کے ساتھ رہنے اور الکوحل پینے پر لگی پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات ميں نئے قوانین کے اعلان سے قبل مقامی افراد کو شراب پینے، خريدنے يا ٹرانسپورٹ کرنے کے ليے خصوصی پرمٹ درکار ہوتا تھا۔ تاہم اب مسلمان بھی بغیر کسی پرمٹ کے شراب اپنے گھروں پر رکھ بھی سکیں گے اور پی بھی سکیں گے۔
اماراتی حکام اپنے ملک کو مغربی ممالک سے زيادہ ہم آہنگ بنانے کے ليے آہستہ آہستہ اصلاحات و نرميوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہيں اور تازہ اقدامات بھی اسی کی ايک کڑی ہيں۔
کہا جارہا ہے کہ یو اے ای کے جانب سے کیے جانے والے اس فیصلے کا مقصد غیر ملکی سیاحوں کی آمدورفت کو بڑھانا ہےتاکہ زیادہ سے زیادہ ملکی آمدنی کو بڑھایا جاسکے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور آل سعود کی سربراہی میں خائن عرب ممالک کی جانب سے ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کیا جارہا ہے جس کے بعد ان ممالک میں اسلامی اقدار کی پامالی اور حرام چیزوں کی قانونی اجازت دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے ۔