دنیا

آبنائے تائیوان میں امریکہ اور چین کے بحری جنگی جہازوں کا آمنا سامنا

شیعہ نیوز:روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے ساتویں بیڑے نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ گائیڈد میزائلوں سے لیس یو ایس ایس چونگ ہون اور کینیڈا کے بحری بیڑے ایچ ایم سی ایس مونٹریل نے مشترکہ طور پر آبنائے تائیوان سے معمول کے مطابق عبور کیا۔

اس بیان میں اسی طرح دعوی کیا گیا ہے کہ چین کی بحریہ کے ایک جہاز نے بھی غیر محفوظ طریقے سے حرکت کی ۔ اس بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس آبنائے سے گذرنا اور انڈو پیسیفک خطہ میں داخل ہونے کے لئے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے جواز کا حامل ہے کہ جس پر امریکہ و کینیڈا کاربند ہیں۔

دریں اثنا چینی پیپلز لبریشن آرمی نے بھی دعوی کیا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا کے بحری جہازوں نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادی دانستہ طور پر آبنائے تائیوان میں خطرہ پیدا کر رہے ہیں جس سے علاقے کا امن و استحکام کمزور ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دس دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جو امریکہ اور چین کی فوجیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button