دنیا

امریکی صدرجوبائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ کو جمہوریت کے لئے خطرہ قراردیدیا

شیعہ نیوز:امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹا اور مکار انسان ہے وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں اور امریکہ میں جمہوریت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جوبائیڈن نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو جو واشنگٹن میں سرکاری عمارت کیپیٹل ہِل پر حملہ ہوا اس کی پوری ذمہ داری ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہوتی ہے۔

صدربائيڈن کا یہ بھی کہنا تھا ٹرمپ کا یہ بیان کہ 2020 کے الیکشن کے نتائج میں دھاندلی کی گئی، یہ بیان ملک میں قانون کی بالادستی کے نظریے اور مستقبل میں آنے والے انتخابات کی بنیادوں کیلئے خطرہ ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ؟ ہمیں اس میں باریک بینی سے تفریق کرنے کی ضرورت ہے۔ سچ یہ ہے کہ سابق صدرٹرمپ نے 2020 کے الیکشن سے متعلق فریب کا جال بُنا اور یہ انہوں نے اس لیے کیا کیونکہ وہ اصولوں سے زیادہ طاقت کو ترجیح دیتے ہیں۔ جو بائيڈن نے کہا کہ ٹرمپ امریکہ میں جمہوریت کے لئۓ بہت بڑا خطرہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button