جارح سعودی اتحاد کے خلاف یمنی فورسز کی بڑی کامیابی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی ذرائع نے بتایا کہ یمنی فورسز نے الصومعہ ضلع کے بڑے حصے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ الصومعہ ضلع یمن کے مستعفی ومفرور صدر حامیوں اور القائدہ کے عناصر کا آخری گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
یمنی فورسز نے اسی سال اگست کے مہینے میں صوبہ بیضاء کے بڑے حصے پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ صوبہ بیضاء دارالحکومت صنعاء سے ٢٦٨ کیلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی یمن کے مختلف علاقوں میں اندھی بمباری جاری ہے جس میں بڑے پیمانے پر رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سعودی اتحاد کا روز کا معمول بن چکی ہے۔
امریکی سعودی اتحاد کے مسلسل فضائی حملوں اور گزشتہ قریب سات برس سے مکمل ناکہ بندی کے باوجود یمنی فورسز نے حٰرت انگیز کامیابیاں حاصل کی ہیں اور انکی پیشقدمی کا سفر بدستور جاری ہے۔