پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہم حسین ابن علیؑ کے ماننے والے ہیں، کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلتے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی کا شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریب میں اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج یہاں جمع ہونے کا مقصد شہید ڈاکٹر کے پیغام کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام کیخلاف برسرپیکار ہونا ہی جہاد ہے، جس کی صفِ اول کے مجاہد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن کا تقاضا ہے کہ شہید ڈاکٹر کی طرح استعمار کیخلاف آواز حق بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ استعمار کے ایجنٹ یہاں ہمارے کارکنوں کو دھمکا رہے ہیں کہ آئی ایس او والے ایرانی ایجنٹ ہیں، جو ایرانی ایماء پر بن سلمان کیخلاف احتجاج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حسین ابن علیؑ کے ماننے والے ہیں، ہم کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلتے بلکہ ہم نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے اور ہم باطل کیخلاف ہمیشہ سینہ سپر رہتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان نے ملت تشیع کے ساتھ ہمیشہ بے حسی کا مظاہرہ کیا

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ہر مظلوم کیساتھ ہیں اور ہر ظالم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں۔ زاہد مہدی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نقوی پاکستان میں حقیقی عزدار امام حسینؑ تھا، جس نے مقصد اور پیغام امام حسینؑ پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر کو شہید کرکے دشمن سمجھا کہ وہ اس فکر کو روک دے گا، مگر شہید ڈاکٹر کا پیغام آج گلگت سے کراچی، لاہور سے کوئٹہ تک ہر جگہ پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دشمنان اسلام نے دوبارہ دہشتگردی کی کارروئیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اس دہشتگردی کے تدارک کیلئے ہر شیعہ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ظہور امام زمانہؑ کیلئے زمینہ سازی کرنا ہوگی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button