دنیا

ہمیں مکمل طور پر امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، غاصب اسرائیل

شیعہ نیوز:غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں جرائم کے ارتکاب پر امریکہ اور یورپی یونین کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

ایلی کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تل ابیب اسے جواب دے گا۔

قابض حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف اور داخلی سلامتی سروس (شباک) کے سربراہ تحریکِ قدس کے رکن شہید "علی حسن غالی” کے قاتلانہ آپریشن میں ملوث تھے۔

غاصب صہیونی نیوز سائٹ واللا نے بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے تجربے کے مطابق، تحریکِ جہادِ اسلامی قدس بٹالین کے کمانڈر کے قتل کے جواب میں اسرائیل کو راکٹوں اور میزائلوں کے حملوں سے نشانہ بنا سکتی ہے۔

غاصب صہیونی آرمی ریڈیو نے بھی اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی سے کسوفیم کی صہیونی بستیوں کی طرف 6 مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button