اہم پاکستانی خبریں

ایرانی صدر کی وفات سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا، خرم دستگیر

شیعہ نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے ایرانی صدر و دیگر ذمہ داروں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات عالم اسلام کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ ایرانی صدر کی وفات سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا ہے، ایرانی صدر، ایرانی وزیر خارجہ کی وفات سے امت مسلمہ کو گہرا صدمہ پہنچا ہے، پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے غم میں برابر کی شریک ہے، پاکستان کیساتھ ایرانی صدر کے بہترین تعلقات کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ ایرانی صدر کشمیر اور فلسطینی مسلمانوں کے حمایتی تھے۔ شہید ایرانی صدر کی شہادت سے امت مسلمہ کیلئے پیدا ہونیوالا خلا مدتوں پورا نہیں ہوسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button