مشرق وسطی
قم، مسجد جمکران پر "یا لثارات الحسین” کا انتقامی پرچم لہرا دیا گیا
شیعہ نیوز:غاصب اسرائیلی طفل کش رجیم کی غزہ کے المعمدانی ہسپتال میں پر بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں نہتے فلسطینیوں کی شہادت کے ردعمل میں ایران کے شہر قم کی جمکران مسجد کے گنبد پر پرچم لہرا دیا گیا جس سے فضا سوگوار بن گئی۔
اس مقدس مسجد میں ظہرین کی نماز کے بعد جعلی اسرائیلی رجیم کی نابودی اور فلسطین بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کی آزادی کے لئے پہلے نماز استغاثہ ادا کی جائے گی اور پھر حدیث کساء کی اجتماعی تلاوت ہوگی۔