مشرق وسطی

یمنی فوج کا حملہ، خلیج عدن میں برطانوی تیل بردار کشتی میں آگ بھڑک اٹھی

شیعہ نیوز: یمنی فوج نے ملکی سالمیت کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے جواب میں خلیج عدن میں برطانوی تیل بردار تیل پر حملہ کیا جس سے کشتی میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ برطانوی سمندری سیکورٹی کے ادارے نے کہا ہے کہ برطانوی تیل بردار کشتی مارٹن لونڈا پر یمنی فوج نے میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے تیل میں آگ لگ گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کے بعد کشتی میں موجود تیل کی ٹینکی میں آگ لگ گئی اس کے بعد آگ بجھانے کے آلات کو فعال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عسقلان اور سدیروت پر القدس بریگیڈز کے میزائل حملے

یاد رہے کہ یمنی فوج نے فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم کے جواب میں بحیرہ احمر میں جوابی کاروائیوں کا اعلان کررکھا ہے۔

برطانوی سمندری سیکورٹی ادارے کے مطابق واقعہ خلیج عدن کے جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیا۔ امریکی محکمہ دفاع نے بھی خلیج عدن میں تیل بردار کشتی پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔

پینٹاگون کے اعلی عہدیدار کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے میزائل حملے کے بعد کشتی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کشتی پر بلیسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button