مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فوجیوں نے دشمن کے مزید 4 کشتیوں کو نشانہ بنایا، جنرل یحیی سریع

شیعہ نیوز: یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور بحر ہند میں دو امریکی اور دو صہیونی کشتیوں پر ڈرون حملے کئے ہیں۔

المسیرہ نے کہا ہے کہ یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور بحر ہند میں اسرائیل کی جانب جانے والی کشتیوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی معاشرے کو گمراہ کرنے کا امریکی منصوبہ ناکام ہوگیا، عراقی رہنما

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں سائکلیڈ کشتی پر سمندری میزائل فائر کیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ مذکورہ کشتی 21 اپریل کو صہیونی بندرگاہ ام الرشراش کی جانب عازم سفر تھی۔ کشتی یمنی فوج کو چکمہ دیتے ہوئے صہیونی بندرگاہ کی طرف جانا چاہتی تھی تاہم یمنی فوج نے اس کی کوشش ناکام بنادی۔

جنرل یحیی سریع نے مزید کہا کہ یمنی فوج نے بحر ہند میں صہیونی کشتی ایم ایس سی اورین پر بھی ڈرون حملہ کیا ہے۔ صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے سے کشتیوں کو روکنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت بند نہ ہوجائے یمنی فوج کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button