دنیا

یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا

شیعہ نیوز: ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا ہے کیونکہ ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کےخلاف تھا۔ اس حوالے سے یوٹیوب کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا۔

یوٹیوب کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹرمپ چینل پر موجود نیا مواد ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ ٹرمپ چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپ لوڈ نہیں ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاونٹس پہلے ہی معطل ہوچکے ہیں جبکہ ٹوئٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button