
پاکستانی شیعہ خبریں
زہرا نقوی کی خواتین ممبران پنجاب اسمبلی کے ہمراہ جاں بحق صحافی صدف نعیم کے اہل خانہ سے تعزیت
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے پچھلے دنوں لانگ مارچ میں کنٹینر کی ذد میں آکر جاں بحق ہونے والی ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ سے تعزیتی ملاقات کیاس موقع پر ان کے ساتھ ایم پی اے محترمہ ساجدہ ، ایم پی اے محترمہ شاہدہ ، ایم پی اے محترمہ ڈاکٹر شاہینہ اور ایم پی اے نیلم حیات بھی موجود تھیں وفد نے مرحومہ کے بچوں اور والدہ سے ملاقات کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔