مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب کورونا کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے سعودی حکام کے بے بنیاد الزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس سے قبل بھی ضروری وضاحت دے چکا ہے اور سعودی حکام کی جانب سے اس معاملہ کو دوباہ اٹھایا جانا باعث تعجب ہے۔

قابل ڈکر ہے سعودی عرب نے یہ دعوی کیا تھا کہ ایران، سعودی شہریوں کے پاسپورٹ پر ایران میں داخلے کے وقت انٹری کی مہر نہیں لگا رہا اور وہ اس طرح کورونا کو انکے ملک میں پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ دیگر تمام ملکوں کے لئے ایران کا الکٹرانک ویزا ایک ہی طرح جاری کیا جاتا ہے اور بہت سے پیشرفتہ ممالک میں یہ طریقہ کار رائج ہے کہ پاسپورٹ پر ویزا پیپر چپکانے اور انٹری ایگزت کی مہر لگانے سے اجتناب کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزرا کونسل نے منگل کے روز ایک نشست میں ایران پر کورونا کو پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس مہلک وائرس کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button