مشرق وسطی

صیہونیوں کی جارحیت جاری مزید چار فلسطینی زخمی

شیعہ نیوز: شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت میں کہ جب فلسطینی کسان اس علاقے میں اپنے کھیتوں میں کام کرنے میں مصروف تھے، صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں نے ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اس حملے کے دوران ایک انتیس سالہ فلسطینی کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

دوسری جانب الخلیل کے علاقے مغایر العبید کے باشندوں نے اس علاقے کے لوگوں اور کھیتوں پر صیہونی آبادکاروں کے مسلسل حملوں اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا لیکن صیہونی فوجیوں نے ان پر فائرنگ کی اور ان پر کریکر پھینکے۔

واضح رہے کہ ایک بیس سالہ فلسطینی نوجوان دیار عمری ہفتے کے روز شمالی فلسطین کے شہر ناصرہ کے گاؤں صندلہ میں ایک صیہونی آبادکار کے حملے میں شہید ہو گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button