آئی ایس او کا ملک گیر طلوع فجر تعلیمی کنونشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم رضا محسن نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا سالانہ ملک گیر طلوع فجر تعلیمی کنونشن کا آغاز 11 اپریل سے لاہور میں منعقد ہو گا، جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنوشن کے انعقاد سے پروفیشنل اداروں میں زیرتعلیم طلباء میں تعلیمی استعداد کار میں اضافہ ہو گا، تعلیمی کنونشن سے ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کنونشن میں جاب ہنٹنگ اسکلز، سیلف ریکگنائزیشن، کرنٹ افئیرز، آرٹ اور ڈیزائن ایگزیبیشن جیسے موضوعات شامل ہیں۔ کنونشن 3 روز تک جاری رہے گا، کنونشن کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ طلباء کی علمی میدان میں معاونت کی اور ہر سال ہزاروں طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرتی ہے۔