لندن میں پاکستانی ھائی کمیشن کے سامنے تاریخی مظاہرہ
پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی، حکومت کی بےبسی ،عدلیہ کے خاموشی اور میڈیا کے یزیدی کردار کے خلاف لندن میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے لندن میں پاکستانی ھائی کمیشن کے سامنے جمعہ کو ایک تاریخی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے نمائندے کے مطابق یہ ہاکستانیوں کی جانب سے لندن میں ہونے والے کسی بھی مظاہرے میں یہ مظاہرہ تاریخی اور بے مثال تھا۔اِس مظاہرے میں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت
کی ۔
واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ھاؤس کے ساکنے گزشتہ آٹھ روز سے جاری احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کے بعد ۱۳ اپریل کو پورے پاکستان میں یوم عزا منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔اِس سلسلسے میں مرکزی اجتماع،اسلام آباد میں منعقد ہوا کہ جس میں روالپنڈی اور اسلام آباد کی تمام جمعہ نمازیں ایک ساتھ حجۃ الاسلام شیخ شفا نجفی کی اقتدا میں پارلیمنٹ کے سامنے ادا کی گئی۔ یہ نماز جمعہ اپنی تعداد کے لحاظ سے ایک تاریخی نماز جمعہ تھی۔
مجلس وحدت کی کال پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی کئی ممالک میں احتجاج منعقد کیے۔اِس سلسلے میں سب سے بڑا اجتماع لندن میں ہوا۔ یہ بات اھل بیت ٹی وی لندن کے نمائندے سلمان حسینی نے مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رھنما مولانا سید صادق رضا تقوی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
اس موقع پر رقت آمیز اور جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو آٗئے۔نوجوانوں، بچوں اور خواتین کی ایک کثیر تعداد کے ساتھ ہر طقبے سے تعلق رکھنے والا پاکستانی، حب الوطنی اور جذبہ ایمانی سے سر شار تھا ۔مظاہرین نے اپنے ہاتھو میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں عدلیہ اور حکومت سے شیعیان علی علیہ السلام کے قتل عام اور نسل کشی کو روکنے ، قاتلوں کی گرفتاری اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے کالعدم تنظیموں پر پابندی لگا کر اُن کے رھنماؤں سمیت ملت جعفریہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبات درج تھے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے گزشتہ آٹھ روز سے جاری دھرنے سے حکومت نے خود زدہ ہو کر کل رات تمام مطالبات کو تسلیم کرلیا۔کل رات،رات گئے تک مذاکرات جاری تھے ،جب تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے تو مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کابینہ نے دھرنے کے خاتمے کا اعلان کر کے حکومت کو پندرہ دن (دو ہفتے) کا وقت دیا ہے تا کہ وہ اس مدت میں تمام مطالبات پر عمل در آمد کرسکے۔