پاکستانی شیعہ خبریں

سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی ملک کے لیے خطرہ ہے۔انٹیلی جنس بیورو نے خبردار کردیا

baned۔پاکستان میں فرقہ وارانہ گروپ جس میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور جھنڈواللہ جیسی تنظیم شامل ہے پہلے سے زیادہ مضبوط ہورہی ہے جو ریاست کے لیے شدید خطرہ ہے۔ یہ کہنا ہے پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹیلی جسن بیورو(آئی بی) کا۔

گزشتہ دنوں پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنسن بیورو(آئی بی) نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں ریاست کو خبر دار کیا گیا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان(ایس ایس پی) لشکر جھنگوی (lej) اور جنڈواللہ نامی تنظیم 80 کی دہائی کی طرح فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کررہی ہے۔
پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنسن بیورو(آئی بی) کے ایک عہدیدار جنہوں نے یہ رپورٹ تیار کی ہے ان کا ایک نجی نشریاتی ادارہ سے کہنا تھا کہ، خطرات تصورات سے بالاتر ہے۔ شائع کی جانے والی رپورٹ کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی سرگرمیوں کی کئی ماہ تک نگرانی کے بعد بنائی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب، خیبر پختون خواہ کے دیہاتی علاقے، بلوچستان کے جنوبی اضلاع، اور کوئٹہ سمیت مختلف علاقے کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکرجھنگوی جیسی خطرناک تنظیم کے روایتی مضبوط گڑھ ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز (PIPS) کے ڈائریکٹر جو کہ اس قسم کی دہشتگردانہ تنظیموں کے عروج اور زوال پر نظر رکھتے ہے ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی دہشتگردتنظیموں کا مزید مظبوط ہونا القاعدہ جیسی خطرناک انسان دشمن دہشتگرد گروپ کی طرح دہشتگردی کا سبب بن سکتی ہے۔

تمام تر پاکستانی انٹیلی جنسن رپورٹ کے باوجود بھی حکومت اور پاکستان آرمی کی طرف سے خاموشی ایک محب وطن پاکستانی کے لیے انتہائی تشویش ناک ہے۔ دہشتگرد آزادانہ پاکستان کے دالخلافہ اسلام آباد میں فرقہ وارانہ بکواس کرتے ہے مگر حکومت پاکستان فلحال دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام نطر آرہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button