پاکستانی شیعہ خبریں
گلگت: کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشتگرد عبداللہ حیدری گرفتار
شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق گلگت سٹی سے 8کلومیٹر دور میناور کے علاقے میں روپوش خطرناک دہشتگرد عبداللہ حیدری کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اور قانون نافذکر نے والے اداروں کی کامیاب کاروائی کے نتیجے میں امریکی وسعودی نواز کالعدم گروہ سپاہ صحابہ تنظیم نوجوانانِ اہلسنت (ٹی این اے)کے مفرور دہشت گرد عبداللہ حیدری گرفتار ی عمل میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق د ہشتگرد عبداللہ حیدری کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ عبداللہ حیدری قانون نافذ کرنے والے اداروں کوانسداد ہشت گردی ایکٹ کی کئی دفعات میں مطلوب تھا۔چنانچہ پولیس نے اس خطرناک دہشتگرد عبداللہ حیدری کو میناور کے علاقے سے گرفتارکرلیا ہے ۔