پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور : امام بارگاہ کا متولی کالعدم سپاہ صحابہ (سپاہ یزید )کی فائرنگ سے شہید ،ساتھی زخمی

shaheed akbarشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق خیبر پختون خواہ کے صدر مقام پشاور میں امریکی و سعودی ملازم کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے امام بارگاہ ریاض شاہ کے متولی اکبر علی میر کو شہید کر دیا ۔ جب کے اس دہشت گرد حملے میں شہید اکبر علی میر کا ایک ساتھی مختار حسین شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ دہشتگردی کا یہ واقعہ امام بارگاہ ریاض شاہ کے مرکزی دروازے کے سامنے ہی پیش آیا ہے ۔ ۵۵ سالہ اکبر علی میر اپنے دوست مختار حسین کے ہمراہ امام بارگاہ کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلّح موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے بعد دونوں مومنین کومقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں اکبر علی میر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے جبکے مختار حسین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ ۳ ماہ سے پشاور شہر میں شیعہ زعماء اور اکابرین کی ت۶ٹارگٹ کلنگ میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پشاور کے مقامی مومنین نے چند روز قبل ہی پر زور احتجاج کیا تھا اور صوبائی حکومت سے دہشتگردو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button