پاکستانی شیعہ خبریں

اطہر عمران طاہر دوبارہ آئی ایس او پاکستان کے میر کاررواں منتخب

iso ather imranلاہور۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کی آخری نشست میں نئے میر کاررواں کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ حیدر علی جوادی نے نئے میر کاررواں کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے اعلان میں اطہر عمران کے نام کا اعلان کیا تو پنڈال لبیک یاحسین (ع) کے نعروں سے گونچ اٹھا۔ اسکاؤٹس کا دستہ مرکزی صدر کو اپنے حصار میں لے کر سٹیج پر پہنچا، جہاں مرکزی صدر سے حلف لیا گیا۔ مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں دوبارہ ذمہ داری ملنے کو اللہ کا انعام اور کارکنوں کے اعتماد کا اظہار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میرے ناتواں کندھوں پر لشکر امام کی ذمہ داری ا?ئی ہے اور اپنے طور پر اس کو نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ استعمار سے ہے، جو ہمارے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو گمراہ کرنے کے لئے مصروف عمل ہے، ا?ئی ایس او نوجوانوں کو استعماری سازشوں سے ا?گاہ کرے گی اور اس حوالے سے ہم خط ولایت پر عمل کرتے ہوئے استعمار کے خلاف یہ جنگ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ہمارے کنونشن میں تشریف لائے، بالخصوص میں مشکور ہوں دفتر رہبری کے مسؤل ا?یت اللہ محسن قمی کا اور دیگر علمائے کرام کا جو ہماری خواہش پر تشریف لائے۔ انہوں نے کہا کہ میں جامع? المنتظر کے پرنسپل قاضی نیاز حسین کا بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے حسب سابق ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ انہوں نے کہا میں تمام کارکنان ا?ئی ایس او کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جو دور دراز کا سفر کرکے لاہور پہنچے اور کنونشن میں شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button