پاکستانی شیعہ خبریں
کو ئٹہ ۔سیدذولفقار شاہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید
نمائندہ شیعت نیوز کے مطابق ذوالفقار شاہ امام بارگاہ سجادیہ کے فعل کارکن تھے اوراُن کی سابقہ رہائش بہاولپور میں تھی ۔ واقعہ کے بعد شہید ذوالفقارشاہ کے جسدخاکی کوتدفین کیلئے بہارلپور روانہ کردیا گیا۔
واضح رہے کے بلوچستان حکومت کے وعدوں کے باوجود کوئٹہ ،مستونگ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت کے ٹارکٹ کلنگ روکنے کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں ۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین ، جعفریہ الائنس پاکستان اور دیگر شیعہ رہنماؤں نے کوئٹہ میں سیدذوالفقار حسین شاہ کی ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر پُر زور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی کے بعد مسلسل بے گناہ شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے۔