پاکستانی شیعہ خبریں
ہنگو:طالبان دہشت گرد گرفتار،بھاری اسلحہ اور بارود برآمد

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 36سے زائد عزادران سید الشہداء علیہ السلام شہید جبکہ درجنوں ذخمی ہو گئے تھے۔
دوسری جانب پولیس آفیسر مسعود آفریدی نے ذرائع کو بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے کالعدم دہشت گرد گروہ کے دہشت گردوں کو گاڑی میں پیچھا کر کے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گاڑی میں 1000کلو گرام دھماکہ خیز مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے تاہم آنے والے دنوں میں جلوس ہائے عزاداری کو نشانہ بنانے کا عزم رکھتے تھے۔
مسعود آفریدی کاکہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے طالبان دہشت گردوں نے دہ خود کش حملہ آوروں کو کوہاٹ اور ہنگو میں کاروائی پر معمور کیا تھا جس کے نتیجہ میں شیعہ ٹرسٹ کے ایک اسپتال میں ہونے والے دھماکے کے نتیجہ میں 17شیعیان حیدر کرار شہید جبکہ متعدد ذخمی ہوئے تھے ،اور اس سے قبل ایک اور خود کش بم دھماکہ جو کہ یکم محرم الحترام کو کوہاٹ میں ہوا جس میں تیس سے زائد شیعہ مسلمان شہید جبکہ متعدد ذخمی ہوئے تھے ۔
آفریدی نے ذرائع کو بتایا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ کے ناصبی دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔