Uncategorized

علامہ آصف علی علوی کو مجلس عزا کے دوران پولیس نے گرفتار کرلیا، توہین صحابہ کا مقدمہ درج

شیعہ نیوز (گجرانوالہ)  ذاکر اہل بیت (ع) علامہ آصف علی علوی کو پنجاب پولیس نے مجلس عزا کے دوران گرفتار کرکے توہین صحابہ   (295A) کا مقدمہ درج  کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ نے علاقے علی پور چٹھہ میں علامہ آصف علی علوی  مجلس عزا سے خطاب کررہے تھے کہ پنجاب پولیس نے عزاداری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے  مجلس عزا پر دھاوا بول دیا اور خطاب کے دوران ہی علامہ آصف علی علوی کو گرفتار کرکے لے گئے۔ پولیس نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے دین اسلام میں ملوکیت کو رواج دے کر یزید (ملعون) کو اپنا جانشین بنانے والے حاکم شام معاویہ ابن ابوسفیان کی اسلام دشمن پالیسیوں کو عوام کے سامنے بیان کیا۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے میڈیا سیکریٹری نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علامہ آصف علی علوی کو فی الفور رہا کیا جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے سعودی آقاؤں کی فرمائش پر پاکستان کو فرقہ واریت کا اکھاڑا بنانے سے اجتناب کرے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی ملتان میں آل سعود کے وزیر کی صدارت میں ہونے والے  وفاق المدارس (دیوبند) کے اجلاس کے بعد سے ہی پنجاب بھر میں  فرقہ واریت کو فروغ دیا جا رہا ہے اور پرانے کیسز جو اب حل ہوچکے ہیں ان کی بنیاد پر لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button