پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ, مسلح افراد نے نجی بینک میں داخل ہو کر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

شیعہ نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ میں مسلح افراد نے نجی بینک میں داخل ہو کر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر واقع ایک نجی بینک میں چار مسلح افراد داخل ہو کر عملے کو یرغمال بنا کر 50لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذکرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر بھی دو مسلح افراد نے نجی بینک سے20لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے کوئٹہ میں بینک لوٹنے کے واقعات کے بعد شہر میں قائم تمام نجی بینکوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button