پاکستانی شیعہ خبریں
نئی نسل کے اذہان کو اسلامی فکر دینا آئی ایس او پاکستان کی ذمہ داری ہے، ایم ڈبلیو ایم
شیعہ نیوز (کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے آئی ایس او کے مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت مجتبیٰ حیدر کے ہمراہ کراچی میں امامیہ میڈیا اینڈ پبلیکیشن ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اذہان کی جنگ چل رہی ہے اور ایسے وقت میں نئی نسل خصوصاً دوستوں کے اذہان کو اسلامی فکر دینا آئی ایس او پاکستان کے برادران کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کم وقت میں جس طرح اس ادارے نے اپنے کام کو شروع کیا ہے وہ نہایت خوش آئند بات ہے۔ ناصر شیرازی کو بریفنگ دیتے ہوئے مجتبیٰ حیدر نے بتایا کہ ہم نے اب تک آئی ایس او کی مرکزی ویب سائٹ کے علاوہ موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی ہیں جسے ہم جلد عوام کی خدمت میں پیش کر دیں گے۔