پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں تکفیری وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاکستان نیوی کے اہلکار غلام اکبر علی شہید

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد کے علاقے کارساز کے قریب تکفیری وہابی دہشت گرد سپاہ صحابہ طالبان کی کار پر فائرنگ سے پاکستان نیوی کے اہلکار غلام اکبر علی شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے حساس اور مصروف علاقے کارساز پر گھات لگائے تکفیری دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس سے پاکستان نیوی کے اہلکار غلام اکبر علی شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کارساز سے گزرنے والی گاڑی پر گھات لگائے دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی، جس سے گاڑی میں سوار نیوی اہلکار غلام اکبر علی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ  کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button