Uncategorized

تحریک انصاف یہودی لابی کے ساتھ مل کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہی ہے، رانا ثنا اللہ

شیعہ نیوز(لاہور) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ہر جگہ صرف دھاندلی ہی نظر آتی ہے حتیٰ کہ عوام کی خدمت کرنا بھی ان عمران خان کی نظر میں دھاندلی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نارووال سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 136 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو 15 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی، نارووال کے انتخابی تنائج سے عمران خان کو عوام کے رویے کا اندازہ ہو جانا چاہیئے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس شور شرابے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے، تحریک انصاف فیصل آباد میں تماشہ لگانے جا رہی ہے جو صرف پیسے اور وقت کا ضیاع ہے، عوام اب تحریک انصاف کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف یہودی لابی کے ساتھ مل کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہی ہے لیکن ان کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہو گا۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ ہر روز وہ اپنا پینترہ بدلتی ہے، اس وقت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور محب وطن لوگ اداروں کے درمیان تناؤ کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں، لیکن عمران خان کی جماعت اس معاملے میں اشتعال پیدا کر ری ہے اور یہ ایجنڈا ملک دشمن عناصر کا ہی ہو سکتا ہے، کسی محب وطن کا نہیں، ہو سکتا ہے عمران خا ن سسرالی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ بدقسمتی سے اس وقت میڈیا وہ کردار ادا نہیں کررہا جو اسے کرنا چاہئے، میڈیا کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے پر توہین مذہب اور غداری کے الزامات لگانے کے بجائے ملک کو درپیش چیلنجز اور بھارت و افغان انتخابات سمیت خطے کی بدلتی صورتحال سے متعلق عوام کو آگاہ کریں، اداروں کو اس طرح باہم دست و گریبان کرنا ملک کے مفاد میں نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 136 نارووال میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ شجاعت خان 42 ہزار 374 ووٹ لے کر کامیاب، جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار وکیل خان منج 31 ہزار 314 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button