پاکستانی شیعہ خبریں

تحریک طالبان کی حکومتی کارروائیوں کا جواب دہشتگردانہ حملوں کی صورت میں دینے کی دھمکی

شیعہ نیور (پشاور) کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے فتح جنگ روڈ پر خودکش حملے سمیت باجوڑ ایجنسی میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو فون کے ذریعے بتایا کہ ٹی ٹی پی فتح جنگ میں ہونے والے خودکش حملہ سمیت باجوڑ ایجنسی میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ترجمان کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں اب تک 20 سیکیورٹی اہلکار مارے جاچکے ہیں جن میں 10 کی لاشیں طالبان کی تحویل میں ہیں۔ شاہد اللہ شاہد کے مطابق تحریک طالبان نے مذاکراتی عمل اخلاص سے شروع کیا اور جنگ بندی کی لیکن اس کے باوجود لاشیں ملتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان حملوں کا جواب کارروائیوں کی صورت میں دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button