پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی ائیرپورٹ حملہ کی ایف آئی آر میں طالبان کے رہنما شاہد اللہ شاہد نامزد

شیعہ نیوز (کراچی) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتوار کی شب ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ حملے کا مقدمہ کراچی کے ایئرپورٹ تھانے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کالعدم تحریک طالبان قیادت کے ساتھ ساتھ ترجمان شاہد اللہ شاہد کو بھی نامزد کیا گیا۔

کراچی میں ایئرپورٹ پر حملے نے حکومت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ کسی بھی ناشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ لاہور کے علامہ اقبال اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹس کی حفاظت کے لیے بھی کڑے انتطامات کیے گئے ہیں۔

سکھر ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اور پولیس و رینجرز کی بھاری نفری الرٹ ہے، جبکہ ائیرپورٹ کو مکمل طور پر سیل کر کے چیکنگ کی گئی ہے۔ نوابشاہ ائیر پورٹ اور اس کے اطراف میں بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ منگل کی صبح کراچی میں اے ایس ایف پر حملے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش میں پہلوان گوٹھ اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا اور دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایسا ہی ایک آپریشن راولپنڈی میں ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں بھی کیا گیا، جس میں پولیس، کمانڈوز اور لیڈی پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ حساس اداروں اورپولیس کےمشترکہ اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button