Uncategorized

شکست تکفیریوں کا مقدر ہے ولایت کی قوت سے استعمار کو شکست دیں گے،آئی ایس او

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر تجمل نقوی نے لاہور میں حالیہ عالمی حالات کے تناظر میں گفتگو کرتے ہو کہا کہ شکست تکفیریوں کا مقدر ہے ولایت اور مرجعیت کی قوت سے استعماری طاقتوں کو شکست دیں گے۔ ڈاکٹر تجمل کا کہنا تھا کہ بدامنی میں تکفیری گروہ اور صیہونی طاقتیں ملوث ہیں عالم اسلام کو آپسی اختلافات بھلا کر تکفیری و صیہونی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا اور استعمار عراق کی صورتحال کو شیعہ سنی مسئلہ ظاہر کر رہا ہے جو کہ بالکل غلط ہے، مغربی ممالک کی جانب سے شام میں سرگرم تکفیری دہشت گرد عناصر کی حمایت کا بھیانک نتیجہ مغرب کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ڈھونگ کی قلعی کھل جانا ہے کیونکہ دنیا بھر میں شاید ہی ایسا کوئی سیاسی تجزیہ نگار ہو جو تکفیری دہشت گروہوں کی درندہ صفتی اور وحشیانہ پن کا اعتراف نہ کرتا ہو۔ دوسری طرف شام میں جمہوریت کی بحالی کے بہانے مغربی ممالک کی جانب سے ان تکفیری دہشت گرد عناصر کی حمایت اور مدد کسی پر پوشیدہ نہیں۔ لہذا عالمی رائے عامہ اس وقت ایک بڑے سوالیہ نشان کے روبرو ہے کہ مغربی طاقتیں شام میں ان وحشی اور درندہ صفت دہشت گردوں کی حمایت میں کیونکر مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button