Uncategorized

توہین اہل بیت مواد باربار نشر کرنے پر پانچ پاکستانی ٹیلی ویژن کے خلاف مقدمہ درج

شیعہ نیوز (چکوال) توہین آمیز مواد کو بار بار نشر کیوں کیا ۔ چکوال میں سیشن جج خالد محمود چیمہ نے نے اے آر وائی سمیت چار دیگر چینلز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ننکانہ میں بھی سیشن جج میاں محمد شریف نے توہین آمیز مواد مکرر نشر کرنے پر پانچ نجی چینلز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ایک نجی چینل پر اہل بیت سے متعلق منقبت ایک ناشائستہ کردار والی فنکارہ کی شادی پر نشر کیا گیا تھا جس پر کروڑوں مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button