بنوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے ملعون خلیفہ ابوبکر البغدادی کی حمایت میں وال چاکنگ
شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) بنوں میں سپاہ صحابہ کی طرف سے داعش دہشت گرد گروہ کے ملعون خلیفہ ابوبکر البغدادی کی حمایت میں جبکہ بانی پاکستان قائد اعظم کے خلاف وال چاکنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقہ بنوں میں سپاہ صحابہ کے کارکنوں کی طرف سے داعش دہشت گردوں کے نامزد کردہ خلیفہ و فتنہ زمانہ ابوبکر البغدادی کی حمایت میں وال چاکنگ کی گئی۔ اور ان کی عظمت کو سلام کہا گیا ہے۔ اور بانی پاکستان و محسن پاکستانی عوام قائد اعظم محمد علی جناح کے خلاف نعرے بھی دیواروں پر لکھے گئے ہیں۔ جبکہ یہی پاکستان دشمن عناصر ہیں جنہوں نے نہ پہلے پاکستان کو تسلیم کیا تھا اور آج بھی ملک پاکستان میں رہتے ہوئے ملک کی بنیادوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اور حقیقت میں یہی باغی گروہ ہے جو ملک دشمن اور اسلام دشمن ہیں۔
سپاہ صحابہ نے ابوبکر بغدادی کی بیعت کی
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں سپاہ صحابہ کے لیڈر اورنگزیب فاروقی نے کھلم کھلا داعش کے حمایت اور بیعت کا اعلان کیا تھا۔ جس سے معلوم ہوتاہے کہ سپاہ صحابہ بنوں میں بھی موجود ہیں جنہوں نے محسن قوم قائد اعظم کے خلاف جبکہ عراقی دہشت گرد تنظیم داعش کے حمایت میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔