پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور، ایمرٹس اور اتحاد ایئرویز کی پشاور سروس بحال
شیعہ نیوز(پشاور) ایمرٹس اوراتحاد انٹرنیشنل ایئرلائنزنے پشاورکے لئے اپنی فلائٹ سروس دوبارہ شروع کرنےکااعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمرٹس اور اتحاد ایئرویز نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایمرٹس انٹرنیشنل ایئرلائنزکی پہلی پروازکل بروز جمعرات 24جولائی کو صبح 7بجے پشاورایئر پورٹ پہنچےگی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق اتحاد انٹرنیشنل ایئرلائنزبھی یکم اگست سے پشاورکے لئے اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ایئرلائنزکی انتظامیہ نےفلائٹ آپریشن کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے باقاعدہ تحریری طورپرآگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 24 جون کوپشاور کے نواحی علاقے سے پی آئی اے کے طیارے پرفائرنگ کے بعد ایمرٹس انٹرنیشنل ایئرلائن نےپشاور کے لئے اپنی فلائٹ سروس معطل کردی تھی۔