شہید عارف الحسینی اس سیرت پر چلے جو رسول خدا (ص) کی سیرت تھی، ایم ڈبلیو ایم
شیعہ نیوز (کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف الحسینی نے سیرت رسول خدا (ص) کی پیروی کی، 10 اگست کو کوہاٹ میں شہید کی برسی تاریخی انداز میں منائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ کے علاقہ کچئی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 26ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے شہید عارف الحسینی سیرت، خصوصیات اور بصیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید نے ملت کو ہدایت کا راستہ دکھایا، شہید قائد اس سیرت پر چلے جو رسول خدا (ص) کی سیرت تھی، ان کا کہنا تھا کہ شہید عارف الحسینی نے بلوچستان کے صحراوں کو ڈھونڈا اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں بھی تبلیغ کی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہید کا اخلاق تھا کہ جس کی وجہ سے وہ لوگوں کے دل مو لیتے تھے، شہید نے ایک رہبر ہونے کے باوجود یہ کہا کہ میری خواہش ہے کہ افغانستان جا کر جہاد کروں، شہید ایک مکرم خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود اپنی روایات کو چھوڑ کر ملت کی خدمت کی طرف آئے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 10 اگست کو شہید قائد کی برسی کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا، اور اپنے قائد کی برسی شایان شان اور تاریخی انداز میں منائیں گے۔